سری نگر//ستمبر 2020 میں درج ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے سلسلے میں درج ایک معاملے میں پولیس نے بدھ کے روز ایڈوکیٹ میاں قیوم، ایڈوکیٹ منظور ڈار اور ایڈوکیٹ مظفر محمد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔
کشمیر زون پولیس نے اے ڈی جی پی کشمیر کے حوالے سے ایک ٹویٹ کر کے کہا، “سری نگر پولیس نے ایڈووکیٹ بابر قادری کے قتل کے متعلق پولیس تھانہ لال بازار میں درج ایف آئی آر نمبر 62/2020کی مزید تفتیش کے سلسلے میں ایڈووکیٹ میاں قیوم، ایڈووکیٹ منظور ڈار اور ایڈووکیٹ مظفر محمد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی”۔
تفصیلات کے مطابق ، قادری کو 24 ستمبر 2020 کی شام کو سری نگر میں واقع ان کی سری نگر کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ بابر، اصل میں شیخ پورہ کنزر، بارہمولہ کا رہنے والا تھا۔









