• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس سبھی نوے اسمبلی حلقوں پر انتخاب لڑے گی؟

نیشنل کانفرنس سبھی نوے اسمبلی حلقوں پر انتخاب لڑے گی؟

by امت ڈیسک
24/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // نیشنل کانفرنس نے سرینگر میں پارٹی کی صوبائی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کو اسمبلی کی سبھی 90 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ جموں و کشمیر کی متنازع حد بندی کے بعد اسمبلی میں نشستوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ حالانکہ نیشنل کانفرنس نے حد بندی کی رپورٹ پر اعتراضات کیے تھے۔

نیشنل کانفرنس سبھی نوے اسمبلی حلقوں پر انتخاب لڑے گیاجلاس کے بعد پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی شناخت کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پہلے ووٹ رجسٹر کیا جائے اور بعد میں اس کا استعمال کیا جائے۔

ٹوئٹر بیان کے مطابق صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا کہ پیپلز الائنس فار گپکار الائنس (پی اے جی ڈی) کی بعض اکائیوں نے حالیہ دنوں میں بیانات، آڈیو جنگلز اور تقاریر میں نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنایا ہے۔ ان ارکان نے محسوس کیا کہ یہ طرز عمل اس اتحاد کے استحکام کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نیشنل کانفرنس نے پی اے جی ڈی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس اتحاد کے سربراہ ہیں۔ یاد رہے کہ گپکار الائنس، 4 اگست 2019 کو معرض وجود میں آیا تھا اور اس کا مقصد یہ ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو کسی بھی صورت میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس اتحاد کے بننے کے ایک دن بعد حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو حاصل دفعہ 370 اور 35 اے کو کالعدم قرار دے کر ریاست کی نیم خود مختارانہ حیثیت ختم کر دی اور اسے مرکز کے زیر انتطام دو خطوں میں تقسیم کر دیا۔ 4 اگست کی شام کو ہی پی اے جی ڈی کے سبھی اراکین کو نظر بند کردیا گیا تھا۔

مبصرین کہتے ہیں کہ آج کے بیان سے نیشنل کانفرنس نے پی اے جی ڈی کو خیر باد کہنے کا اشارہ دیا ہے۔ ٹوئٹر بیان کے مطابق صوبائی کمیٹی کے ارکان نے پی اے جی ڈی میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہو رہے نامناسب سلوک پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے پی اے جی ڈی کی اکائیاں معاملات صحیح کرنے کی سعی کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور میں آتشزدگی کی بھیانک واردات ، کم از کم چار مکان خاکستر

Next Post

پی اے جی ڈی کا قیام انتخابات سے بڑے مقصد کیلئے کیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
Next Post
پی اے جی ڈی کا قیام انتخابات سے بڑے مقصد کیلئے کیا گیا

پی اے جی ڈی کا قیام انتخابات سے بڑے مقصد کیلئے کیا گیا

امریکا کا 25 سال بعد سوڈان میں سفیر تعینات

امریکا کا 25 سال بعد سوڈان میں سفیر تعینات

بجلی کا بحران؛ بنگلادیش کا اسکول اور دفتری اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

بجلی کا بحران؛ بنگلادیش کا اسکول اور دفتری اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد مستعفی

طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد مستعفی

جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ

پی اے جی ڈی کا دروازہ بند نہیں ہوا ہے: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »