دہلی: جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور سابق کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی ایک اچھی شخصیت ہیں تاہم انہیں سیاست کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔
میڈیا کی جانب سے ایک سوال پر آزاد نے کہا کہ ہم کانگریس سے بھاگے نہیں ہیں بلکہ راہل گاندھی کی ٹیم کانگریس چھوڑ کر بھاگ گئی ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قیادت اب بہت کمزور ہوگئی ہے اور مجھے اپنا گھر(کانگریس پارٹی) چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔