سرینگر: سید الطاف بخاری کی نمائندگی والی سیاسی جماعت جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ایک درجن لیڈران نے پارٹی سے مستعفی ہوکر غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیا۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی رہنماؤں نے یہ اعلان الطاف بخاری کی جانب سے غلام نبی آزاد کے کانگریس سے مستعفی ہونے پر دئے گئے بیان کے بارہ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کیا ہے۔
مستعفی ہونے والے جموں و کشمیر اپنی پارٹی رہنماؤں نے پارٹی چیف الطاف بخاری کو سونپے گئے استعفیٰ نامہ میں کہا کہ ‘ہم جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے مندرجہ ذیل ممبران اور عہدیداران پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو اپنا استعفیٰ پیش کر رہے ہیں اور غلام نبی آزاد کی مشاورت سے نئی پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے زیادہ تر رہنماؤں کا تعلق ڈوڈہ سے ہے جو غلام نبی آزاد کا آبائی علاقہ ہے۔