نئی دہلی: کانگریس نے الفاظ کی جنگ میں پیر کے دن غلام نبی آزاد کے خلاف جوابی وار کرتے ہوئے ان پر دھوکہ دہی کو واجبی قرار دینے اور الزام تراشی کی مہم شروع کرنے کاالزام لگایا۔ جئے رام رمیش نے ٹوئٹر پر کہا کہ آزاد نے طویل کیریئر کے بعد غیرمناسب طور پر انٹرویو دیتے ہوئے خود کا قد مزید گھٹا لیا ہے۔
وہ کس بات سے خوفزدہ ہیں کہ وہ اپنی دھوکہ دہی کو ہر منٹ واجبی قرار دے رہے ہیں۔ انہیں بہ آسانی بے نقاب کیا جاسکتا تھا، مگر ان کی سطح تک کیوں گرا جائے؟ قبل ازیں دن میں آزاد نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں پارٹی چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا۔