پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچادیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کئی اضلاع میں ہنگامی صورت حال نافذ کردیا ہے جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بلوچستان اور سندھ میں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں بھی شہری شدید متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب متاثرین خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں
مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال میں ایک مسجد زیر آب نظر آ رہی ہے
سیلاب متاثرہ خاتون اور ان کے بچے اپنے خیمے کے باہرامداد کے منتظر ہیں
ایک شخص سیلاب سے متاثرہ ہونے کے بعد اپنے گھر سے سامان لے کر جا رہا ہے
مون سون بارشوں اور سیلاب کے بعد ایک شخص اپنے تباہ شدہ مکان کے پاس سیلابی پانی سے گزر رہا ہے
بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بچے خیموں کے باہر کھڑے ہیں
سیلاب متاثرین نے خیموں میں پناہ لی ہوئی ہے
مون سون بارش کے بعد لوگ سیلاب زدہ سڑک سے گدھا گاڑی پر سوارہوکر گزر رہے ہیں
سیلاب سے متاثر ہونے والا ایک خاندان محفوظ مقام کی طرف جا رہا ہے
بارش اور سیلاب کے بعد لوگ تباہ شدہ مکان سے سامان جمع کررہے ہیں
سیلاب زدہ گلی عبور کرنے کے لیے شہری عارضی کشتی استعمال کررہے ہیں