جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج کانگریس پارٹی کے سابق رہنما غلام نبی آزاد کی ریلی ہوگئی، جس کے پیش نظر جموں میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلی سے متعلق یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ریلی ایک تاریخی ریلی ہوگی۔
اس ریلی سے جموں و کشمیر کی سیاست پر بھی کا کافی اثر پڑے گا۔ آزاد دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے جموں کے لئے روآنہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے غلام نبی آزاد کی کانگریس سے استعفی دینے کے بعد یہ پہلی ریلی ہے