• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے:غلام نبی آزاد

ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے:غلام نبی آزاد

by امت ڈیسک
04/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے سینک فارمز میں ایک میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سابق سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کہا کہ انہوں نے کانگریس کے لیے اپنا خون دیا، لیکن پارٹی بھول گئی کہ انہوں نے کس طرح مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کانگریس پارٹی کو کمپیوٹر سے نہیں یا ٹویٹر سے نہیں بلکہ اپنے خون سے تیار کیا ہے۔ لوگ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی رسائی کمپیوٹر اور ٹویٹس تک محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس زمین پر کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہماری نئی پارٹی ریاستی کی ترقی کے لئے کام کرے گی اور اس پارٹی میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی سب کی گنجائش ہوگی جبکہ پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب جموں و کشمیر کے عوام کرے گی۔

جموں میں غلام نبی آزاد کی ریلیانہوں نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک اپنی پارٹی کے نام کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ پارٹی کے نام اور جھنڈے کا فیصلہ کریں گے۔ میں اپنی پارٹی کو ایک ہندوستانی نام دوں گا جسے ہر کوئی سمجھ سکے”۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے انصاف کے لیے ہے۔ کانگریس کے لوگ اب بسوں میں جیل جاتے ہیں، وہ ڈی جی پی اور کمشنرز کو کال کرتے ہیں اور ایک گھنٹے کے اندر رہا ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس ترقی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آزاد کا دعویٰ ہے کہ میری کوششوں سے جموں و کشمیر میں چھ ایمس بنائے گئے، میں نے جموں و کشمیر میں تین ماہ میں حج ہاؤس تعمیر کرایا اور میں یہ فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ میں نے جموں و کشمیر میں بھارت کا پہلے ٹیولپ گارڈن تیار کرایا۔

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کی حمایت میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر، آٹھ سابق وزرا، ایک سابق رکن پارلیمان، نو ایم ایل ایز اور بڑی تعداد میں پنچایتی راج سنستھان کے اراکین، میونسپل کونسلروں اور نچلی سطح کے کارکنوں نے کانگریس سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ جموں ہوائی اڈے سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والی سڑک اور ستواری چوک پر آزاد کے استقبال کے لیے ہورڈنگز اور بینرز لگائے گئے تھے۔ جلسہ گاہ پر تقریباً 20 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ سروری پچھلے ایک ہفتے سے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اس دوران جن لوگوں نے آزاد کی حمایت میں استعفیٰ دیا ہے وہ جلسہ عام میں موجود تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاستی درجہ کی بحالی پر اپنی پارٹی وفد کی ایل جی سے ملاقات

Next Post

مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی سڑک حادثہ میں موت

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری کی سڑک حادثہ میں موت

سوپور میں جنگجو معاون گرفتار :پولیس

سوپور میں جنگجو معاون گرفتار :پولیس

ہماری پارٹی کے نام اور پرچم کا انتخاب عوام کریں گے:غلام نبی آزاد

ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے: غلام نبی آزاد

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »