جموں// وادی کے مختلف اسکولوں میں تعینات کشمیری پنڈت اساتذہ نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں احتجاجی مظاہرئے کئے
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایل جی انتظامیہ کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئے۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر کشمیری پنڈتوں نے جموں میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔
وادی میں تعینات کشمیری پنڈت اساتذہ نے کہاکہ کشمیر میں حالات ٹھیک نہیں لہذا اُنہیں جموں ٹرانسفر کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم کشمیری بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے خواہاں ہے لیکن ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد وہ اب کشمیر نہیں جانا چاہتے ۔
اُن کے مطابق راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ اُنہیں جموں میں ہی تعینات کیا جائے لیکن سرکار کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا :”ایل جی انتظامیہ کو کشمیری پنڈت ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئے ۔“
انہوں نے مزید کہاکہ جب کشمیری میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے تو اُس وقت اگر ہمیں دوبارہ کشمیر میں تعینات کیا جاتا ہے تو اُس صورت میں ہمیں کوئی حرج نہیں ہوگا۔