• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاجپا مسجد اور مندر موضوع پر لوگوں کو الجھا کر رکھتی ہے: محبوبہ مفتی

بھاجپا مسجد اور مندر موضوع پر لوگوں کو الجھا کر رکھتی ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
13/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

گزشتہ روز وارانسی کی ضلعی عدالت نے گیان واپی معاملے میں ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کیس قابل سماعت ہے۔ عدالت کے اس فیصلے سے مسلم فریق میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

اس درمیان گیان واپی مسجد معاملے میں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عدالتوں نے فیصلہ دیا تھا کہ مذہبی مقامات کی 1947 کی حالت کو برقرار رکھا جائے۔ بی جے پی بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس لیے وہ مسجد اور مندر کے موضوع پر لوگوں کو الجھا کر رکھتی ہے تاکہ لوگوں نے توجہ اصل مسائل پر نہ جائے اور گیان واپی مسجد معاملے میں عدالت کا فیصلہ بی جے پی کے اسی بیانیے کی تائید کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گیان واپی معاملے میں وارانسی کی ضلعی عدالت نے کہا کہ یہ کیس قابل سماعت ہے۔ اس کیس کی اگلی شنوائی 22 ستمبر کو ہوگی۔ اس کیس میں ہندو فریق کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین نے بتایا کہ عدالت نے مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ قابل سماعت ہے اور کیس کی اگلی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔ گیان واپی کیس میں سماعت کرتے ہوئے وارانسی کی ضلعی عدالت نے ہندو فریق کی عرضی کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ یہ کیس قابل سماعت ہے اور اس معاملے میں اگلی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔ عدالت نے انجمن اسلامیہ مسجد کمیٹی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں گیان واپی مسجد کے احاطے میں پانچ ہندو خواتین کی طرف سے دائر کردہ مقدمے کی برقراری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے کیس کا فیصلہ سنایا اور معاملے کی مزید سماعت 22 ستمبر کو مقرر کی۔

وارانسی کی عدالت نے انجمن اسلامیہ مسجد کمیٹی کی درخواست (آرڈر 7 رول 11 سی پی سی کے تحت دائر کی گئی) کو خارج کر دیا جس میں پانچ ہندو خواتین (مدعی) کی طرف سے گیان واپی مسجد کے احاطے میں پوجا کرنے کے لیے دائر مقدمے کی برقراری کو چیلنج کیا گیا تھا۔مدعی نے کاشی وشوناتھ مندر کے ساتھ واقع مسجد کمپلیکس کی بیرونی دیوار پر شرنگار گوری کی پوجا کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ انجمن اسلامیہ کمیٹی (جو وارانسی میں گیان واپی مسجد کا انتظام دیکھتی ہے) نے یہ استدلال کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ ہندو عبادت گزاروں کو قانون (پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991) کے ذریعے روکا جائے ہے۔فریقین کو تفصیل سے سننے کے بعد ڈسٹرکٹ جج اے کے وشواش نے گزشتہ ماہ سماعت مکمل کی اور اپنا حکم محفوظ کر لیا تھا۔ مدعیان نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ مسجد کمپلیکس کسی زمانے میں ہندوؤں کا مندر تھا اور اسے مغل حکمران اورنگزیب نے منہدم کرنے کے بعد وہاں موجودہ مسجد کا ڈھانچہ بنایا تھا۔دوسری جانب انجمن مسجد کمیٹی نے اپنے اعتراض اور آرڈر 7 رول 11 کی درخواست میں دلیل دی کہ یہ مقدمہ خاص طور پر عبادت گاہوں (خصوصی انتظامات) ایکٹ 1991 کے ذریعہ ناقابل سماعت ہے۔

مدعی نے عدالت کے سامنے دلیل دی تھی کہ آرڈر 7 رول 11 سی پی سی کی درخواست کو الگ سے نہیں سنا جانا چاہیے اور کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ اس پر غور کیا جانا چاہیے۔ مدعیان نے یہ بھی دلیل دی کہ انہیں گیان واپی مسجد کے سروے کی سی ڈی، رپورٹس اور تصاویر فراہم کی جائیں۔ تاہم مسجد کمیٹی نے دلیل دی کہ آرڈر 7 رول 11 سی پی سی کے تحت ان کی درخواست کو پہلے سنا جائے اور وہ بھی الگ سے۔مقامی عدالت وارنسی کے سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کی سربراہی میں قبل ازیں مسجد کا دورہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک سروے کمیشن مقرر کیا تھا۔ عدالت کو سروے رپورٹ 19 مئی کو موصول ہوئی تھی۔ سروے رپورٹ کو پیش کرنے سے پہلے ہی عدالت نے مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنر کی طرف سے دی گئی عرضی پر اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا کہ سروے کے دوران گیان واپی مسجد کے احاطے میں مبینہ شیو لِنگ پایا گیا تھا۔وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ جس جگہ پر مبینہ شیولنگ پایا گیا ہے اسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے اور سیل کی گئی جگہ پر کسی بھی شخص کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے۔ دریں اثنا سُپریم کورٹ میں مسجد کمیٹی کی طرف سے ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں وارانسی کورٹ کے سروے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔سُپریم کورٹ نے 17 مئی کو عرضی پر سماعت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وارانسی میں سول جج سینئر ڈویژن کی طرف سے اس جگہ کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا جہاں گیان واپی مسجد کے سروے کے دوران مبینہ شیولنگ کے پائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن مسلمانوں کے مسجد میں نماز پڑھنے اور مذہبی رسومات ادا کرنے کے حق کو محدود نہ کریں۔

سُپریم کورٹ نے 20 مئی کو گیان واپی مسجد-کاشی وشوناتھ مندر تنازع کے سلسلے میں ہندو عقیدت مندوں کی طرف سے دائر مقدمہ کو وارانسی کی ضلعی عدالت میں منتقل کر دیا تھا۔ دریں اثنا یہ بھی حکم دیا گیا کہ اس کا 17 مئی کا عبوری حکم درخواست پر فیصلہ ہونے تک اور اس کے بعد 8 ہفتوں تک نافذ رہے گا۔اس کے ساتھ ہی جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سکندر رضا نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

Next Post

شوپیان :جھڑپ کے مقام پر بارودی شل پھٹ جانے سے تین بچے زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
شوپیان :جھڑپ کے مقام پر بارودی شل پھٹ جانے سے تین بچے زخمی

شوپیان :جھڑپ کے مقام پر بارودی شل پھٹ جانے سے تین بچے زخمی

اول سے نویں جماعت تک کیلئے مارچ سیشن کا حمتی فیصلہ 23ستمبر تک کیا جائیگا:ناظم تعلیم کشمیر

اول سے نویں جماعت تک کیلئے مارچ سیشن کا حمتی فیصلہ 23ستمبر تک کیا جائیگا:ناظم تعلیم کشمیر

سیاسی جماعتیں پہلے ترقی کی بات کریں: غلام نبی آزاد

سیاسی جماعتیں پہلے ترقی کی بات کریں: غلام نبی آزاد

پونچھ دلدوز سڑک حادثہ :نو افراد ازجان

پونچھ دلدوز سڑک حادثہ :نو افراد ازجان

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پھر جنگ چھڑگئی، درجنوں فوجی ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پھر جنگ چھڑگئی، درجنوں فوجی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »