امت نیوز ڈیسک //
اول سے نویں جماعت تک کے مارچ سیشن کا حمتی فیصلہ 23ستمبر تک کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین نے کہا کہ محکمہ نے امسال ان جماعتوں کیلئے امتحانات کے انعقاد کی تجویر ماہ نومبر میں ہی دی ہے تاہم حمتی فیصلہ حکومت کے حق میں ہے اور جلد ہی واضح کیا جائے گا ۔
سرینگر کے رعناواری میں ایک اسکول کی سالانہ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کیلئے مارچ سیشن کو منظوری دی گئی ہے اور دونوں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحان مارچ میں ہی منعقد ہونگے تاہم اول سے نویں جماعت تک کے امتحانات کے بارے میںابھی کوئی حمتی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے ۔انہوں نے واضح کر دیا کہ 23ستمبر تک بارے میں حمتی فیصلہ لیا جائے۔