• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا

by امت ڈیسک
16/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے سب انسپکٹر اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے گئے تحریری امتحان میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے بعد سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے چھاپہ ماری کے بعد اب باضابط طور پر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے کانسٹیبل اور استاد سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی جبکہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق ذمہ داروں کو بھی گرفتار کرنے کا قوی امکان ہے۔

بتادیں کہ سی بی آئی نے دھاندلیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ملوث 33 افراد کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے ایس آئی امتحان میں ہوئی دھاندلیوں اور قبل از وقت ہی پیپر 30 لاکھ روپیہ میں فروخت کرنے کے معاملے میں پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے پولیس کانسٹیبل رمن شرما، سریش کمار اور اکھنور کے ایک اُستاد جگدیش شرما کو حراست میں کر اُ ن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز چھاپہ ماری کے دوران مذکورہ ملزمان کے گھروں سے کاغذات اور ڈجیٹل مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ میں تعینات کئی ملازمین بھی اس اسکنڈل میں ملوث ہیں اور اُنہیں بھی گرفتار کرنے کا قوی امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی اور ابھی تک صرف تین افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

بتادیں کہ سروسز سلیکشن بورڈ نے ایس آئی بھرتیوں کے لئے 27مارچ 2022کو تحریری امتحان لیا تھا ۔ سلیکشن لسٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایک ہی گھر کے تین افراد کو لسٹ میں منتخب پایا گیا جس کے بعد لسٹ پر اُمیدواروں نے سوالات اُٹھائے ۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے تین نفری کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے ایک ہفتے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہاکہ واقعی میں ایس آئی بھرتی میں دھاندلیاں ہوئیں۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کئے۔ پانچ اگست کو سی بی آئی نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سی بی آئی کو پتہ چلا ہے کہ جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے ذمہ داروں نے بنگلورو کی ایک پرائیوٹ کمپنی ، با اثر اُمیدواروں اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر تحریری امتحان میں دھاندلیاں کیں ہیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں ، راجوری اور سانبہ اضلاع سے اُمیدواروں نے صد فیصد نمبرات حاصل کئے ۔ سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی امتحان کے پرچے 30لاکھ روپیہ میں فروخت کئے گئے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ سی بی آئی نے سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق چیئرمین اور کنٹرولر کے گھروں کو بھی کھنگالا ہے اور وہاں سے بھی کاغذات برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوکرینی صدر کی گاڑی کو حادثہ : زیلینسکی زخمی

Next Post

میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں:عمرعبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں:عمرعبداللہ

میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں:عمرعبداللہ

پی ایم مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی

پی ایم مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی

غلام نبی آزاد….کسی کا پراکسی یا نئی آزاد پہل

غلام نبی آزاد....کسی کا پراکسی یا نئی آزاد پہل

غلام نبی آزاد کے 370 پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ کیوں؟

غلام نبی آزاد کے 370 پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ کیوں؟

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

ٹرانسپورٹیشن میں رکاوٹوں کے باعث میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر/محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »