• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوکرینی صدر کی گاڑی کو حادثہ : زیلینسکی زخمی

یوکرینی صدر کی گاڑی کو حادثہ : زیلینسکی زخمی

by امت ڈیسک
16/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا۔اس حوالے سے یوکرینی صدر کے ترجمان نکیفوروف نے میڈیا کو بتایا کہ ولادیمیر زیلینسکی کو دارالحکومت کیف کی ایک شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے تاہم چوٹ زیادہ گہری نہیں ہے۔ترجمان نے بتایا کہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار صدر کی کار اور ان کے محافظوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد صدر کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوسری کار میں موجود ڈرائیور کو بھی ابتدائی طبی امداد زیلنسکی کے طبی عملہ نے ہی فراہم کی۔یوکرینی صدر کو پیش آنے والے حادثہ کے کچھ دیر بعد ہی زیلنسکی کے دفتر نے ان کا خطاب جاری کردیا۔ اپنے خطاب میں زیلنسکی نے کہا کہ وہ خار کیف کے شہر ایزوم سے واپس آئے ہیں۔ یاد رہے خار کیف تقریبا سارا آزاد ہوچکا ہے۔روس سے واپس حاصل کیے گئے علاقوں میں خار کیف کے شہر ایزیوم میں زیلنسکی کا یہ پہلا دورہ تھا۔ 25ویں بریگیڈ نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں زیلنسکی نے یوکرینی پرچم لہرانے کے جشن میں شرکت کی۔زیلنسکی نے ٹیلی گرام اکاونٹ پر اپنے فوجیوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ منسلک پیغام میں کہا کہ ازیم میں پہلے ہی یوکرین کا پیلا اور نیلا جھنڈا لہرا رہا ہے۔واضح رہے یوکرینی افواج نے اپنے علاقے واپس لینے کے لیے جوابی حملے کیے تھے جس کے باعث گزشتہ ہفتے روس نے خار کیف سے پسپائی کا اعلان کردیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ڈی ڈی سی ممبر کے گھر کے باہر پراسرار دھماکہ

Next Post

سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سب انسپکٹر بھرتی معاملے میں سی بی آئی نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو حراست میں لیا

میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں:عمرعبداللہ

میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں:عمرعبداللہ

پی ایم مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی

پی ایم مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی

غلام نبی آزاد….کسی کا پراکسی یا نئی آزاد پہل

غلام نبی آزاد....کسی کا پراکسی یا نئی آزاد پہل

غلام نبی آزاد کے 370 پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ کیوں؟

غلام نبی آزاد کے 370 پر دئے گئے بیان پر ہنگامہ کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »