نئی دہلی: مرکز کی جانب سے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی نوکری بحال کرنے کے لچھ مہا بعد ہی ڈاکٹر فیصل نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے جس میں انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو چلینج کیا تھا۔
شاہ فیصل نے 2019 میں استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ایک سال سے زیادہ عرصے تک انہیں نظر بند رکھا گیا تھا۔ اب شاہ فیصل نے اب سُپریم کورٹ سے اپنی اُس درخواست کو واپس لے لیا ہے جس میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدارتی حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔
اس سے قبل اپریل میں انکی ملازمت کو بحال کئے جانے کے بعد انہیں اگست میں مرکزی وزارت ثقافت میں ڈپٹی سیکرٹری کا عہدہ دیا گیا ۔