• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طلباء کے بھجن وائرل ویڈیو پر متحدہ مجلس علماء نے کیا برہمی کا اظہار

طلباء کے بھجن وائرل ویڈیو پر متحدہ مجلس علماء نے کیا برہمی کا اظہار

by امت ڈیسک
20/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر:جموں وکشمیر متحدہ مجلس علماء نے اسکولوں میں ہندو مذہب کے بھجن گانے کے احکامات پر سخت اعتراض اور برہمی کا اظہارکیا ہے۔ جیسا کہ گزشتہ کل ضلع کولگام کے ایک گورنمنٹ اسکول میں پریئر (prayer )کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

متحدہ مجلس علما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ معاملہ ملت کشمیر کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے اور یہ ہماری مذہبی شناخت کو مجروح کرنے کی ایک کوشش ہے۔‘‘ مجلس علما نے واضح کیا کہ ’’اپنے مذہب اور اسلامی تشخص کا تحفظ بحیثیت مسلمان ہماری بنیادی اور مذہبی ذمہ داری ہے اور اس میں حکومت، محکمہ تعلیم یا کسی دوسرے ادارے کی جان بوجھ کر مداخلت نہ تو قبول کی جائے گی اور نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ایسا محسوس کیا جا رہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو سرکاری تعلیمی اداروں کے ذریعے ارتداد کی طرف دھکیلنے، انہیں اسلامی عقائد اور شناخت سے دور کرنے اور ہندوتوا کے تصور کو عام کرنے میں تیزی سے کوششیں کی جارہی ہیں جوکہ نہایت ہی سنگین اور توجہ طلب معاملہ ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گورنمنٹ مڈل اسکول، ناگام، میں زیر تعلیم مسلم طلبہ و طالبات کو بھجن کی مشق کرانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں آفیشلز (اساتذہ، محکمہ تعلیم کے عہدیداران) طلبہ کو کلاس روم میں لاؤڈ اسپیکر پر ’’رگھو پتی راگھو راجا رام۔۔۔‘‘ کی مشق کرا رہے ہیں۔

متحدہ مجلس علماء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’جموں وکشمیر میں علماء کے حوصلے پست کرنے اور ان کے اثر و رسوخ کو کمزور کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے جس کی تازہ مثال حال ہی میں دیکھنے کو ملی جب ذی عزت علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف پی ایس اے عائد کیا گیا جبکہ متحدہ مجلس علما کے سرپرست اور کشمیر کے میرواعظ کو گزشتہ تین برسوں سے مسلسل نظربند رکھنے کا عمل بھی اس کا بین ثبوت ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ایسے میں تمام تر مشکلات اور دباؤ کے باوجود متحدہ مجلس علما اس سنگین معاملے پر غور و خوض کرنے اور اس سلسلے میں ایک متفقہ حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے اپنے ممبران کا ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔‘‘ مجلس علما نے معزز اساتذہ سمیت عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ’’حکام کی جانب سے ایسے آمرانہ احکامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کریں جو ہمارے مذہبی عقائد اور شناخت کے بالکل خلاف ہیں۔‘‘واضح رہے کہ متحدہ مجلس علما میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مفتی اعظم جموں و کشمیر کی تنظیم مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرة الاسلام، انجمن مظہر الحق، جمعیت الائمہ والعلماء، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر، دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ، اہلبیت فاؤنڈیشن، مدرسہ کنز العلوم، پیروان ولایت، اوقاف اسلامیہ کھرم سرہامہ، بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام، کاروان ختم نبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علماء و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد سمیت دیگر کئی معاصر دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نئی دہلی کو کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں: فاروق عبداللہ

Next Post

شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کو چیلینج کرنے والی عرضی واپس لے لی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کو چیلینج کرنے والی عرضی واپس لے لی

شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کو چیلینج کرنے والی عرضی واپس لے لی

نوگام سرینگر ، سوپور اور اننت ناگ میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے ، کچھ اہم دستاویزات ضبط

نوگام سرینگر ، سوپور اور اننت ناگ میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے ، کچھ اہم دستاویزات ضبط

حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی خاطر نوجوانوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہے : رویندر رینہ

کامیڈین راجو شریواستو چل بسے

کامیڈین راجو شریواستو چل بسے

دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق

انڈونیشیا اور پاکستان کے وفد کی اسرائیل آمد: میڈیا رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »