امت نیوز ڈیسک //
جموں کے راجوری ضلع میں سڑک کے ایک حادثے میں 8مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک ٹیکسی کیب زیر نمبر (JK11-8884) جو راجوری سے بفلیاز کی جانب جاری تھی مہور موڑ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 8افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سبھی زخمی مسافروں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔