نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو ‘آل انڈیا امام سنگٹھن’ کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کستوربا گاندھی مارگ میں واقع مسجد میں ایک بند کمرے میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ تک میٹنگ جاری رہی۔ بھاگوت کے ساتھ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار کرشنا گوپال، رام لال اور اندریش کمار بھی موجود تھے۔ آر ایس ایس سربراہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلم دانشوروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے کہا کہ آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک تمام فرقہ کے لوگوں سے ملتے ہیں۔ یہ عام مکالمہ کے عمل کا ایک حصہ ہے۔