امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر انتظامیہ نے کشمیر صوبہ کے اسسٹنٹ لیبر کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم پیکیج کے تحت کام کر رہے ان ملازمین کی تنخواہیں روک دیں جو ستمبر کے مہینے میں غیر حاضر رہے ہیں۔
ڈپٹی لیبر کمشنر کشمیر کی طرف سے ایک مواصلات میں ،اے ایل سیز سے یہ بھی کہا گیاہے کہ وپی ایم پیکیج کے ملازمین کی چھٹیوں کا مکمل اکاونٹ ( خاص طور پر جولائی اور اگست کے مہینوں کے لیے ان کے دفتر کو پیش کریں، تاکہ اسے اعلی حکام تک پہنچا یا جا سکے ۔ آج جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے ،ستمبر 2022 کے مہینے کی پی ایم پیکیج کے ان ملازمین کی تنخواہیں نہیں نکالی جانی چاہئے ، جو اس مہینے کے دوران اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضررہے ہیں۔