امت نیوز ڈیسک //
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ مٹی مافیا رات کے اوقات میں غیر قانونی مائننگ کر رہا ہے اور یہ میٹریل رنگ روڈ بائی پاس اور دیگر تعمیراتی مقامات کو فراہم کرتا ہے۔
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج چاڈورہ کے علی پورہ علاقہ کا دورہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ پولیس، ٹھیکیدار اور کان کنی کے افسران غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار نیشنل گرین ٹریبونل کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا چاڈورہ دورہانہوں نے کہا کہ مٹی مافیا رات کے اوقات میں غیر قانونی مائننگ کر رہا ہے اور یہ میٹریل رنگ روڈ بائی پاس اور دیگر تعمیراتی مقامات کو فراہم کرتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ پولیس کنٹریکٹرز اور کان کنی افسران کا گٹھ جوڑ ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئے حملوں پربھی افسوس کا اظہارکیا۔










