• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امیت شاہ کا دورہ جموں وکشمیر: کیا بھاجپا نے الیکشن مہم شروع کر دی؟

مودی سرکار عسکریت کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کار بند ،جموں کشمیر میں بی جے پی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی/ امیت شاہ

by امت ڈیسک
07/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // جموں کشمیر میں آزادانہ اور شفاف اسمبلی انتخابات ہوں گے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا q دفعہ 370 منسوخی کے بعدکوئی ہڑتال نہیں ہوئی ، اسکولوں میں بنا خلل تعلیمی جاری ہے جبکہ عسکریت پسندی ختم اور علیحدگی پسندوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار عسکریت کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کار بند ہے اور جموں کشمیر میں بی جے پی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی۔ دورے جموں کشمیر کے دوران ایک انگریزی روزنامہ کو دئے گئے اپنے خصوصی انٹر ویوں میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے پچھلے تین سالوں کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے جموں و کشمیر نے تمام شعبوں میں بے مثال ترقی دیکھی ہے اور کہا کہ اسے نہ ختم ہونے والا عمل بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں نہ صرف آزادانہ، منصفانہ اور شفاف اسمبلی انتخابات ہونگے بلکہ پہلی بار جموں کشمیر میں پنچایت سطح کے انتخابات بھی احسن طریقے سے منعقد ہوئے جس دوران لوگوں نے اپنے نمائندے از خود چونیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ تینوں خاندانوں نے 14 آئی لینڈ سیٹیں بنائیںلیکن حد بندی عمل کے بعد ان کیلئے اور یہ اجارہ داری اب حد بندی کمیشن نے ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس انتخابات میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن سیکورٹی فورسز کی مشاورت سے کرائے گا۔بی جے پی کے ”مشن 50 “جموں کشمیر پر پہلی بار حکومت بنانے کے بارے میں شاہ نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں گے کہ ہماری پارٹی کو کتنی سیٹیں ملتی ہیں لیکن جب بھی وہ پوری طاقت کے ساتھ منعقد ہوں گے ہم الیکشن لڑیں گے۔ کانگریس سے علیحدگی کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی طرف سے نئی پارٹی کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وہ ”تین خاندانوں کی حکمرانی “کے ٹیگ سے باہر آئے ہیں۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لیے پچھلے 70 سالوں میں جو نہیں کیا جا سکا، وہ پچھلے تین سالوں میں ہو گیا ہے۔ ایمز ، آئی آئی ٹیز، اور کئی دوسرے تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔ 70 سالوں میں 15ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں، اس کے بعد 56ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران امن کی بحالی کی وجہ سے ہی سرمایہ کاری ممکن ہوئی۔ اس سال 55 لاکھ سیاحوں نے جموں اور 22 لاکھ کشمیر کا دورہ کیا۔ جموں و کشمیر واحد ریاست / مرکز کے زیر انتظام ہے جہاں تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ دیا گیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کے لیے مفت آیوشمان بھارت فوائد کی تجویز پیش کی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے منظوری دے دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کی سیاسی تصویر بدلنے والی ہے، این سی، پی ڈی پی اور کانگریس نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں / رویندر رینا

Next Post

ڈبلیو ایچ او الرٹ: گھبرانے کی ضرورت نہیں‘دوا صرف گےمبیا کیلئے تھی:نگہت اندرابی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
ڈبلیو ایچ او الرٹ: گھبرانے کی ضرورت نہیں‘دوا صرف گےمبیا کیلئے تھی:نگہت اندرابی

ڈبلیو ایچ او الرٹ: گھبرانے کی ضرورت نہیں‘دوا صرف گےمبیا کیلئے تھی:نگہت اندرابی

کپواڑہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایس پی او جاں بحق

کپواڑہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایس پی او جاں بحق

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوارکوہوگی

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوارکوہوگی

سوپور میں حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار کی موت

جارکھنڈ میں گریز کا سی آر پی ایف اہلکار گولی لگنے سے ہلاک

جھیل ڈل میں "لندن آئی” کی طرز پر "سرینگر آئی” بنانے کی تجویز

جھیل ڈل میں "لندن آئی" کی طرز پر "سرینگر آئی" بنانے کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »