امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلن کے ساتھ موجودہ عالمی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نرملا سیتا رمن نے اس دورے میں سب سے پہلے امریکی وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے محترمہ ییلن کو نومبر میں ہندوستان میں منعقد ہونے والی یو ایس۔ انڈیا اکنامک اینڈ فنانشیل کوآپریشن میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر خزانہ بننے کے بعد محترمہ ییلن کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔
نرملا سیتا رمن اور محترمہ ییلن نے دونوں ممالک کے باہمی مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کے زیر صدارت ہونے والے جی 20 اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔یو این آئی







