• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان نے الطاف احمد شاہ کی حراست میں موت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا

پاکستان نے الطاف احمد شاہ کی حراست میں موت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا

by امت ڈیسک
12/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی غیر انسانی حراستی موت پر اسلام آباد میں ہندوستانی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کرکے حکومت پاکستان کی طرف شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔ الطاف احمد شاہ گزشتہ پانچ برسوں سے ٹیرر فنڈنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید تھے۔

پاکستان نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کی جانب سے الطاف احمد شاہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تحفظات کے اظہار کے ساتھ ساتھ ان کی صاحبزادی نے وزیر اعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو لکھے گئے خط میں صحت کی خرابی سے آگاہ کرنے کے باوجود بھارتی حکومت مکمل طور پر لاتعلق رہی۔ حکومت ہند نہ صرف الطاف احمد شاہ کو تسلی بخش طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام رہی جو گردوں کے کینسر میں مبتلا تھے بلکہ ان کے ہسپتال میں داخل کرنے اور ضروری تشخیصی ٹیسٹوں میں بھی غیر معمولی تاخیر ان کی موت کا باعث بنی۔پاکستان نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ دل دہلا دینے والی حقیقت یہ ہے کہ ہندوستانی حکام ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی رسائی سے انکار کرنے پر اڑے رہے جبکہ انسانی بنیادوں پر ان کی ضمانت کی درخواست کی عدالتی سماعت میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔ یہ بھی واضح ہے کہ جناب الطاف احمد شاہ کو اس لیے نشانہ بنایا گیا اور سزا دی گئی کہ وہ قابل احترام حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ ان کی موت بھارتی حکومت کی دانستہ غفلت، انسانی حقوق کی سراسر نظر اندازی اور حریت رہنماؤں کو دبانے اور ان پر ظلم ڈھانے کی اس کی منظم مہم کا نتیجہ ہے۔

میرے والد کو کینسر ہے ان کی درخواست ضمانت پر غور کریں، الطاف احمد شاہ کی بیٹی کی الطاف شاہ کے جسد خاکی لواحقین کے حوالےپاکستان کے دفتر خارجہ نے حریت رہنما اشرف صحرائی کی گزشتہ سال قابل مذمت حراستی موت کو یاد کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کیے گئے دیگر حریت رہنماؤں بشمول محمد یاسین ملک، مسرت عالم بھٹ، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی اور متعدد دیگر کے ساتھ کیے گئے بے رحمانہ سلوک کے حوالے سے ہندوستانی ناظم الامور کو پاکستان کے شدید خدشات سے آگاہ کیا، جن رہنماؤں کو من گھڑت مقدمات میں غیر قانونی نظربندیوں کا سامنا ہے۔ یہ بات بھی تشویشناک ہے کہ 2019 سے اب تک کم از کم 4 کشمیری سیاسی قیدی بھارتی حراست میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف احمد شاہ کی حراست میں ہونے والی موت کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور اس ظلم کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقامی کشمیری قیادت کو غیر قانونی طور پر یرغمال بنائے رکھنے اور انہیں ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے سے باز رہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو فوری طور پر روکے اور بے بنیاد الزامات کے تحت قید تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیر انسانی فوجی محاصرے کو ختم کریں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اور ان کی خواہشات کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کرنے دیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سیتارمن نے جینیٹ یلن کے ساتھ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

جموں میں غیرمقامی افراد بطور ووٹر رجسٹر کر سکتے ہیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
جموں میں غیرمقامی افراد بطور ووٹر رجسٹر کر سکتے ہیں

جموں میں غیرمقامی افراد بطور ووٹر رجسٹر کر سکتے ہیں

اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

اے سے بی نے رواں سال کے دوران سو سے زائد رشوت کے کیسز درج

پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

پیر پنجال میں رواں برس کی پہلی برفباری

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »