• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اعلیٰ فاضلی، فہد شاہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

اعلیٰ فاضلی، فہد شاہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

by امت ڈیسک
14/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر:جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کو ’’دی کشمیر والا‘‘ کے ایڈیٹر فہد شاہ اور ریسرچ اسکالر عبد الاعلیٰ فاضلی کے خلاف مبینہ طور پر ’’عسکریت پسندی کو فروغ‘‘ دینے کے ایک معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ مقدمہ عسکریت پسندی کی حمایت سے متعلق ہے جس میں ملزم فاضلی عسکریت پسندی پھیلانے اور اس ضمن میں جھوٹی داستان گڑھنے کی مجرمانہ سازش کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی اشتعال اور فتنہ انگیز تحریر کے ذریعے بدامنی پھیلانے اور نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘ پلوامہ پولیس کے مطابق یہ مضمون ریسرچ اسکالر اعلیٰ فاضلی نے لکھا تھا، جنہیں 17 اپریل کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

جب کہ پلوامہ پولیس نے فروری میں فہد شاہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ملک مخالف مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں (میں ملوث ہونے) کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد شاہ کو موجودہ کیس میں 2011 میں آن لائن میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے بارے میں حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بارے میں حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ ’’انتہائی اشتعال انگیز اور فتنہ انگیز‘‘ ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ یہ مضمون ’’قومی مفاد کے عین مخالف پایا گیا اور اس نے ملک کے ایک حصے کی علیحدگی کے دعوے کی حمایت کی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا، تشدد کو بڑھاوا دیا اور عسکریت پسندی کی کارروائیوں کی وکالت اور حوصلہ افزائی کی۔‘‘ ایجنسی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ شاہ نے فاضلی کے ساتھ مل کر آرٹیکل شائع کرنے کی سازش کی تھی جس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ملزمین کو ’’سمجھوتہ کرنے والے صحافی‘‘ قرار دیتے ہوئے بیان میں ایجنسی نے دعوی کیا کہ مضمون کا مقصد ’’بھارت کے خلاف نفرت اور دشمنی پیدا کرکے اس فکر کو دوام اور قوت بخشنا تھا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں این آئی اے نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا

Next Post

پی ڈی پی جنرل سکریٹری ہانجورہ کے بیٹے نے آزاد کی پارٹی میں شمولیت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
پی ڈی پی جنرل سکریٹری ہانجورہ کے بیٹے نے آزاد کی پارٹی میں شمولیت کی

پی ڈی پی جنرل سکریٹری ہانجورہ کے بیٹے نے آزاد کی پارٹی میں شمولیت کی

سیب پیدوار میں بے حد اضافہ ہونے کی وجہ سے میوہ گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا:صوبائی کمشنر کشمیر

سیب پیدوار میں بے حد اضافہ ہونے کی وجہ سے میوہ گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا:صوبائی کمشنر کشمیر

ٹی 20 ورلڈ کپ: محمد سمیع ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ: محمد سمیع ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

عید میلاد کے اختتامی جمعہ کے موقعے پر وادی بھر کی مسجدوں ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں اجتماعات

سرینگر پولیس کی ایک خصوصی کارورائی ۔دو بھتہ خور گرفتار  کھلونا پستول، خنجر، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد/پولیس

سرینگر پولیس کی ایک خصوصی کارورائی ۔دو بھتہ خور گرفتار کھلونا پستول، خنجر، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد/پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »