امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے شوپیاں ضلع کے حرمین علاقے میں اس وقت دو غیر ریاستی مزدوروں پر گولیاں چلائیں جب وہ حرمین شوپیاں میں کرایہ پر لیے گئے ایک کمرے میں تھے ۔
عسکریت پسندوں نے دونوں مزدوروں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جسکی وجہ دونوں غیر ریاستی مزدور موقع پر ہی دم تھوڈ بیٹھے ۔
ہلاک شدہ مزدوروں کی شناخت زرائع نے رام ساگر اور منیش کمار کے بطور کی ہیں جنکا تعلق اتر پردیش ہے ۔ اسکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہے۔









