امت نیوز ڈیسک //
پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے سورنکوٹ کے سانگلہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے مخصوص اطلاع کی بنیاد پر سانگلہ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک پرانے ٹھکانہ کا پردہ فاش کیا۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے کمین گاہ سے آئی ای ڈی بیٹریاں، گولیاں، پستول، پستول کے میگزین، اے کے میگزین، گولیاں، دستی بم اور یو بی جی ایل گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔








