• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں امن بگاڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی:منوج سنہا

جموں و کشمیر میں امن بگاڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی:منوج سنہا

by امت ڈیسک
21/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں امن کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو سرینگر کے زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں منعقدہ پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

منوج سنہا نے کہا جموں و کشمیر میں پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے قابل تعریف کام کر رہی ہے۔ امن و قانون کی بحالی ہو، عسکریت پسندی کے خلاف لڑنا ہو، ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنا ہو یا روزانہ بنیادوں پر رونما ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام ہو، پولیس ہر محاذ پر صف آرا ہے۔

منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کا شمار ملک کی بہترین فورسز میں کیا جاتا ہے جو انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے خطے میں امن کی بحالی اور عسکریت پسندی اور علاحدگی پسندی کی بیخ کنی کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تاہم ابھی بھی کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو ہمارے ہمسایہ ملک کے ایما پر جموں و کشمیر میں امن کو نذر آتش کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایسے عناصر کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز، شہیدوں کے خاندان سے بہائے گئے ہر آنسو کے قطرے کا بدلہ لیں گے۔

ایل جی منوج سنہا نے کہا کشمیر میں عسکریت پسندی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنا ہی شہیدوں کو سب سے بہتر خراج عقیدت ہوگا۔جس طرح اقلیتی فرقے کے لوگوں اور غیر مقامی مزدورں کی ہلاکتوں کے خلاف عام لوگ سڑکوں پر آگئے اس سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ عسکریت پسندی بستر مرگ پر ہے اور اب یہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی ہے۔

کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر منوج سنہا نے کہا کہ جو لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے بے گناہوں کی ہلاکتوں کو جواز بخشنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ در اصل ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ایک چلینج ہیں۔مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایسے لوگوں کے خلاف بھی تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جموں وکشمیر میں امن بحال کرنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے موصوف ایل جی نے کہا کہ پولیس نے عسکریت پسندی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے گذشتہ تین برسوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پولیس اور شہیدوں کی عظیم قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ آج راحت کی سانس لے رہے ہیں اور سماج کو بحیثیت مجموعی ایسے عناصر کا بائیکاٹ کرنا چاہئے جو آج بھی یونین ٹریٹری میں امن خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مودی دور حکومت میں کشمیر کی سیکوریٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے: امت شاہ

Next Post

بانڈی پورہ میں عسکریت پسند کا معاون گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں عسکریت پسند کا معاون گرفتار

بانڈی پورہ میں عسکریت پسند کا معاون گرفتار

ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم،سپر 12 مرحلے کی صورتحال واضح ہوگئی

ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم،سپر 12 مرحلے کی صورتحال واضح ہوگئی

وادی میں حالیہ ہلاکتوں پر وزارت داخلہ کو تشویش، رپورٹ طلب

وادی میں حالیہ ہلاکتوں پر وزارت داخلہ کو تشویش، رپورٹ طلب

امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کریں گے

جموں کشمیر میں پہلے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراو ¿ کرانے والے اب '”پنچ'' اور ”سرپنچ“بن گئے : امیت شاہ

سکمز صورہ نے 200کنال اراضی بحالی کی

سکمز صورہ نے 200کنال اراضی بحالی کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »