امت نیوز ڈیسک //
شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپورمیں آتشزدگی سے ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران فائر بریگیڈ کے دو ارکان زخمی ہوگئے۔
سوپور کے علاقے تارزوکی عزت شاہ کالونی میں آتشزدگی سے ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک مسجدجل کرخاکستر ہوگئے ۔وہیں آتشزدگی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔








