• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مولانا عباس انصاری نم آنکھوں سے سپرد خاک

مولانا عباس انصاری نم آنکھوں سے سپرد خاک

by امت ڈیسک
25/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: جموں و کشمیر کے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما مولانا عباس انصاری آج سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ چھیاسی برس کے تھے۔ مرحوم گزشتہ کئی مہینوں سے کافی علیل تھے۔

مرحوم کا نماز جنازہ شعیہ آبادی والے علاقے زڈیبل میں آج دوپہر ادا کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پولیس نے زڈبیل علاقہ میں سخت پہرہ لگایا گیا اور زڈیبل کو جانے والے خارجی و داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعدمرحوم پہلے علیحدگی پسند رہنما ہیں جن کا نماز جنازہ بڑے پیمانے پر ادا کیا گیا۔ اس سے قبل حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی اور ان کے دیرینہ ساتھی محمد اشرف صحرائی کے نماز جنازہ کو انتظامیہ کی ہدایت کے بعد رات دیر گئے ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس میں محض ان کے قریبی رشتہ داروں کو شرکت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

نم آنکھوں سے مولوی عباس انصاری سپرد خاکمولانا عباس انصاری حریت کانفرنس کے ان لیڈروں میں شامل تھے جو شدت پسندانہ اپروچ نہیں رکھتے تھے اور بھارت کے ساتھ مزاکرات کے طرفدار تھے چنانچہ انہی کی زیر قیادت حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے لیڈروں نے 2004 میں اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ساتھ مزاکرات کے کئی دور کئے تھے۔ یہ مزاکرات اسوقت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لال کرشن اڈوانی کے ساتھ ہوئے تھے۔ اس بات چیت میں موجودہ حریت کانفرنس کے نظر بند چئیرمین میر واعظ عمر فاروق، بلال غنی لون، پروفیسر عبدالغنی بٹ اور فضل الحق قریشی شامل تھے۔
عباس انصاری نوجوانی سے ہی کشمیر کی سیاست میں کافی سرگرم تھے۔ وہ شیعہ فرقے کے ایک پرجوش لیڈر کی حیثیت سے 1965 میں موئے مقدس کی تحریک کے دوران متعارف ہوئے تھے۔ اگرچہ ابتدائی طور انکا حلقہ اثر صرف سرینگر اور بڈگام کی شیعہ آبادی کے ایک حلقے میں ہی تھا تاہم 1987 میں مسلم متحدہ محاذ کے قیام کے بعد وہ پورے کشمیر میں متعارف ہوئے اور انکی تنظیم مسلم متحدہ محاذ کی ایک اکائی بن گئی۔ کشمیر میں 1989 میں مسلح علیحدگی پسند تحریک شروع ہونے کے بعد عباس انصاری حریت کانفرنس میں شامل ہوئے اور ان کی جماعت کو حریت کی تاسیسی اکائی تسلیم کیا گیا جسکی وجہ سے وہ ہمیشہ حریت کی مجلس عاملہ کے رکن بنے۔مولانا عباس انصاری کے انتقال پر سیاسی لیڈران کا اظہار تعزیت

کئی سیاسی رہنماؤں نے عباس انصاری کی رحلت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ عباس انصاری نے اپنی زندگی امن اور اسلام کیلئے وقف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کہ مرحوم اتحاد کے علمبردار تھے اور انہوں نے اپنے پیچھے ایک ایسی وراثت چھوڑی ہے جو کشمیر کے لوگوں کے زہنوں اور دلوں پر ثبت رہے گی۔ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ غلام نبی شاہین نے بھی عباس انصاری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

میر واعظ کی قیادت والی حریت کانفرنس نے عباس انصاری کا انتقال پر خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ مولانا انصاری زندگی بھر مسئلہ کشمیر کو پر امن ذرائع سے حل کرانے کیلئے وکالت کرتے رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس کا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے بھارت اور پاکستان کے ساتھ پرویز مشرف اور آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میںبات چیت اور مذاکراتی عمل میںاس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرانے کیلئے پیش پیش رہے اور حریت کانفرنس کو ہر سطح پر مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

سی پی آئی (ایم) کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے عباس انصاری کے انتقال پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے سماجی اور مذہبی شعبوں میں خدمات قابل ذکر ہیں جنہوں نے برادریوں کے درمیان تعلقات کو ہم آہنگ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رشی سونک کی کنگ چارلس سے ملاقات، پہلے بھارتی نژاد برطانیہ کے وزیراعظم مقرر

Next Post

” برطاینہ نے اقلیتی نسل وزیراعظم کو تسلیم کیا“محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب فروخت کرنے پر توجہ دے رہی ہے:  محبوبہ مفتی

” برطاینہ نے اقلیتی نسل وزیراعظم کو تسلیم کیا“محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ

علحیدگی پسند رہنما بلال غنی لون مین اسٹریم سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں

علحیدگی پسند رہنما بلال غنی لون مین اسٹریم سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں

بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو روزہ دورے کشمیر پر 27اکتوبر کو پہنچیں گے

کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 1 جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری: پولیس

کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 1 جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری: پولیس

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »