امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:علیحدگی پسند رہنما و جموں و کشمیر پیپلز انڈیپنڈنٹ مومنٹ کے چیئرمین بلال غنی لون مین اسٹریم سیاست میں شمولیت اختیار کر سکتے ہے۔بلال غنی لون کے والد عبدالغنی لون تین بار جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں بعد میں انہوں نے مین اسٹریم سیاست چھوڑ دی علیحدگی پسندی کے دھڑے میں شامل ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق بلال لون جلد ہی حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیار کر لیں گے اور آنے والے الیکشن میں اپنے آباؤ اجداد کے علاقہ سے اسمبلی انتخابات لڑ سکتے ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں نے بتایا کہ بلال لون کی مین اسٹریم سیاست میں شامل ہونا ایک بہت بڑی پیشرفت ہوگی کیونکہ یہ کسی بھی حریت رہنما کی ان کے بھائی سجاد لون کے علیحدگی پسند سیاست کو الوداع کرنے کے بعد دوسری بڑی انخلاء ہوگی۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بلال لون کے مرکزی دھارے کی سیاست میں شامل ہونے کے فیصلے کے ساتھ ہی بہت سے رہنما علیحدگی پسندی کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی پر بھی نظرثانی کریں گے۔










