• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو روزہ دورے کشمیر پر 27اکتوبر کو پہنچیں گے

by امت ڈیسک
25/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // سرحدوں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور وسطی ضلع بڈگام میں ”انفنٹری دن “ کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر دفاع راجناتھ 27 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر کشمیر پہنچیں گے۔دورے کے دوران سرحدی چوکیوں کا دورہ کرنے کے علاوہ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دو دورہ کشمیر کے دورے پر جمعرات کو وارد ہونگے ۔ جس دوران راجناتھ سنگھ وسطی ضلع بڈگام میں ایئر فیلڈ پر اترنے کے فوراً بعد اسی جگہ پر انفنٹری ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفاعی ذرائع کے مطابق تقریب جموں و کشمیر کے فوجیوں اور لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منائی جائے گی جو ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مارے گئے تھے۔کچھ فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کرنے کے علاوہ، سنگھ بڈگام میں ‘انفنٹری ڈے’ کے سلسلے میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جو ہر سال 27 اکتوبر کو بڈگام ایئر فیلڈ پر کشمیر میں ہندوستانی فوج کی آمد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔دفاعی حکام نے کہا کہ اس تقریب میں ممکنہ طور پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن ایئر کمانڈ ایئر مارشل سری کمار پربھاکرن، اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 15 کور لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجیلا کے ساتھ کئی دیگر سول اور فوجی افسران بھی شامل ہونگے ۔ دفاعی حکام نے کہا،اس کے علاوہ، اس میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے ملک بھر کا سفر کرنے والے جنگی سابق فوجیوں کے قریبی رشتہ داروں کو بھی نوازا جائے گا۔تقریب کے بعد وزیر دفاع 15 کور ہیڈکوارٹر پہنچیں گے جہاں انہیں کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ دراندازی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اسی دن ان کی لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے جن میں زیادہ تر کشمیری فوجیوں کے اہل خانہ ہیں جو ڈیوٹی کے دوران مارے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں ایک رات گزارنے کے بعد راج ناتھ سنگھ جمعہ کی صبح شمالی کشمیر میں کچھ آگے کی چوکیوں کا دورہ کریں گے اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جس کے بعد وہ نئی دہلی جائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

علحیدگی پسند رہنما بلال غنی لون مین اسٹریم سیاست میں شامل ہو سکتے ہیں

Next Post

کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 1 جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 1 جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری: پولیس

کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 1 جنگجو مارا گیا، آپریشن جاری: پولیس

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا

جموں کشمیر نے سیکولر بھارت کیساتھ الحاق کیا، بھاجپا کیساتھ نہیں : محبوبہ مفتی

جموں کشمیر نے سیکولر بھارت کیساتھ الحاق کیا، بھاجپا کیساتھ نہیں : محبوبہ مفتی

علیحدگی پسند لیڈران کے پاس نین سٹریم جوائن کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں :سنیل شرما

علیحدگی پسند لیڈران کے پاس نین سٹریم جوائن کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں :سنیل شرما

کانگریس کو ملا نیا صدر، سونیا گاندھی نے ملکارجن کھڑگے کو سونپی پارٹی کی کمان

کانگریس کو ملا نیا صدر، سونیا گاندھی نے ملکارجن کھڑگے کو سونپی پارٹی کی کمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »