جموں:جموں پولیس نے جموں ریلوے وے اسٹیشن کے قریب دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دو بکس برآمد کیے۔
جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمدانہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی ان سے 18ڈٹونیٹر، پانچ سو گرام ممنوع اشیاء اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی۔ایس ایس پی عارف ریشو نے جموں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بارودی مواد برآمد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
وہیں اس معاملے میں ابھی تک سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔۔ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا بیگ اس وقت ملا جب صفائی کرمچاری ایک بند نالی کی صفائی کر رہے تھے۔










