• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار دم توڑ گیا

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار دم توڑ گیا

by امت ڈیسک
27/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری چندوسہ جنگل علاقے میں ہوئے تصادم میں زخمی فوجی اہلکار نے آج آرمی ہسپتال سرینگر میں دم توڈ دیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق 52 راشٹریہ رائفلز کے فوجی جوان گزشتہ روز بارہمولہ انکاؤنٹر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔زخمی فوجی جوان کو سرینگر کے ارمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت رائفل مین کلبھوشن مانتا کے طور پر ہوئی ہے۔

شمالی فوج کے کمان نے ٹویٹر پر فوجی کی ہلاکت پر تفصیل دینتے ہوئے لکھا کہ ” جی او سی شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، اور شمالی کمان کے تمام رینک افسران رائفل مین کلبھوشن مانتا کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو 27 اکتوبر کو بارہمولہ میں عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ ان کی روح کو سکون ملے”۔

جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ تصادم جگہ کی تلاشی مہم کے دوران لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار عسکریت پسند کی شناخت نثار احمد بھٹ ولد محمد اکبر بھٹ ساکن شرکواڑہ کریری بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لشکر طیبہ کے ایک اور عسکریت پسند عثمان جو پاکستانی ہے، مختلف مقدمات میں مطلوب ہے،اور ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے عسکریت پسند کے قبضے سے ترمیم شدہ AKS 74u، ایک میگزین، 28 راؤنڈ برآمد کیے گئے ہے۔بتادیں کہ بارہمولہ کے شیری چندوسہ جنگل علاقے بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا جس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا تھا جس کو علاج و معالجے کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے آج مذکورہ جنگل علاقے میں جائے تصادم پر جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن پھر بحال کیا ہے جو گذشتہ شام تاریکی ہونے کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں :پولیس

Next Post

زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

مودی سرکار کے پاس کشمیر کو لیکر کوئی واضح پالیسی نہیں :کانگریس لیڈر راہل گاندھی

مودی سرکار کے پاس کشمیر کو لیکر کوئی واضح پالیسی نہیں :کانگریس لیڈر راہل گاندھی

گوپال پورہ بڈگام اقلیتی طبقہ پر حملے کا معاملہ  پولیس نے چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

گوپال پورہ بڈگام اقلیتی طبقہ پر حملے کا معاملہ پولیس نے چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی، بدعنوانی اور خاندانی سیاست کے دن ختم ہو گئے :منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »