امت نیوز ڈیسک //
فیروز پور:بھارتی ریاست پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے عسکریت پسندوں کی سازش کو ایک بارپھر ناکام بناتے ہوئے فیروز پور سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے آج بتایا کہ جمعرات کی شام، بی او پی جگدیش میں تعینات بی ایس ایف کی 136 بٹالین کے اہلکاروں نے سرحد پر زیرو لائن کے قریب تلاشی کے دوران ایک بیگ برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بیگ میں چھ خالی میگزین سمیت تین اے کے 47 رائفل، پانچ خالی میگزین کے ساتھ تین منی اے کے 47 رائفل، چھ خالی میگزین کے ساتھ تین پستول (بیریٹا) اور 200 راؤنڈ گولہ بارود برآمد ہوئے۔ مزید کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔(یو این آئی)









