• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روسی صدر پوتن نے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی

روسی صدر پوتن نے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی

by امت ڈیسک
28/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ جمعرات کو روسی صدر نے بھارت کے وزیر اعظم کی زبردست تعریف کرتے ہوئے روس اور بھارت کے پرانے تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ پوتن نے یہ باتیں ماسکو میں ولدائی ڈسکشن کلب کے 19ویں سالانہ اجلاس میں کہی۔ جس کی چرچہ میڈیا میں زوروں پر ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو ایک آزاد خارجہ پالیسی کو نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایک سچے محب وطن ہیں۔ وہ اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ مودی آئس بریکر کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک اور لوگوں نے بھارت پر بہت سی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی لیکن ان سب کے باوجود مودی نے بھارت پر پابندیاں لگانے کی تمام کوششوں کو ناکام کر دیا۔ بھارت نے ترقی میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور بھارت کا مستقبل بہتر ہے۔جمعرات کے روز ولادیمیر پوتن نے کیا کہ دنیا دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد اب شاید "سب سے خطرناک” دہائی میں داخل ہو رہا ہے، پوتن نے یوکرین تنازعہ کو مغربی تسلط کے خلاف روس کی وسیع جدوجہد کے حصے کے طور پر متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں مغربی تسلط اب ختم ہو رہا ہے، پوتن نے اصرار کیا کہ روس نہ صرف مغرب کو چیلنج کر رہا ہے بلکہ اپنے وجود کے حق کے لیے بھی لڑ رہا ہے۔

پوتن یہ بات اس وقت بول رہے تھے جب یوکرین کے فوجیوں نے ماسکو کے زیر قبضہ علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ پوتن نے سالانہ ولدائی ڈسکشن کلب کے ممبران کے سوال و جواب کے ایک طویل سیشن میں بتایا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد شاید یہ سب سے خطرناک دہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یک قطبی دنیا ماضی کی بات ہوتی جا رہی ہے۔ جب کہ مغرب آج بھی انسانیت پر حکمرانی کی کوشش کر رہا ہے۔ حالانکہ وہ اس قابل نہیں تھا۔ دنیا میں زیادہ تر لوگ اب اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے۔ روسی صدر نے موجودہ بحران کو روس کی بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس مغرب کی اشرافیہ کو چیلنج نہیں کر رہا ہے بلکہ روس صرف اپنے وجود کے حق کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پوتن نے روس پر لگے ڈرٹی بموں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اپنے فوجیوں کے خلاف ایسے ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ پیر کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدگی سے دو مقامات کا دورہ کیا ہے، جن پر ماسکو نے سوال اٹھائے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو کچھ بھی ناگوار نہیں ملا اور وہ آنے والے دنوں میں دوبارہ سفر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پوتن نے کہا کہ ہم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے دورے کے حق میں ہیں اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈرٹی بم ایک روایتی بم ہے جس میں حیاتیاتی اور کیمیائی مواد ہوتی ہے جو ایک دھماکہ کے بعد ہوا میں پھیل جاتی ہے جس سے بڑی تباہی ہوتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ روسی وزیر دفاع سرگیئی شوئیگو نے فرانس، امریکہ، برطانیہ، چین اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت میں یوکرینی ڈرٹٰی بم کے دعوؤں کو دہرایا تھا۔ حالانکہ فرانس، امریکہ اور برطانیہ سبھی نے روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ناٹو کے سربراہ جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔ اس درمیان کیو نے کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ روس اس جھوٹ کو ثابت کرنے کے لیے اپنے ہی فوجیوں پر ڈرٹی بموں سے حملہ کر سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے تین متبادلات کا پیشکش

Next Post

ٹویٹر آزاد ہو گیا : ایلون مسک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
ٹویٹر آزاد ہو گیا : ایلون مسک

ٹویٹر آزاد ہو گیا : ایلون مسک

کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور از جان

سرینگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک حادثہ 8 مسافر زخمی

مودی نے ‘ایک ملک ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی

مودی نے ‘ایک ملک ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی

لداخ میں راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں 2180کروڑ روپے کی لاگت کے 75اہم پروجیکٹو ں کا افتتاح

لداخ میں راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں 2180کروڑ روپے کی لاگت کے 75اہم پروجیکٹو ں کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »