امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ( فیئر ویو) خالی کرنے کے بعد،ضرورت پڑنے پر سرینگر میں تین متبادل رہائش گاہیوں کی پیشکش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو سرینگر کے سکیورٹی زون میں تین متبادل رہائش گاہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ لیکن ابھی تک محبوبہ مفتی کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں آیا ہے۔ تین متبادل رہائشوں میں تلسی باغ، چرچ لین اور ٹرانسپورٹ یارڈ بلڈنگ شامل ہیں۔وہیں پی ڈی پی ذرائع کے مطابق پارٹی کی سربراہ نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی رہائش گاہ کی منتقلی کا فیصلہ مناسب رہائش گاہ فراہم کرنے کے بعد ہی لیے سکتی ہے۔دریں اثنا محبوبہ مفتی گزشتہ روز ہاروان میں اپنے رشتہ دار کی رہائش گاہ پر گئی ہیں اور اپنی موجودہ فیئر ویو رہائش گاہ خالی کرنے کے بعد وہاں شفٹ ہونے پر غور کر رہی ہیں۔
بتادیں کہ پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوگزشتہ روز لیفیٹنٹ گورنر انتظامیہ نے 15 نومبر تک سرینگر کے گُپکار میں الاٹ سرکاری رہائش گاہ کو خالی کرنے کی آخری نوٹس ارسال کی ہے۔
محکمہ اسٹیٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے محبوبہ کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر اس بنگلے پر قبضہ کیا ہے، لہذا وہ 15 نومبر تک اسے خالی کرے۔










