• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مودی نے ‘ایک ملک ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی

مودی نے ‘ایک ملک ایک پولیس یونیفارم’ کی تجویز پیش کی

by امت ڈیسک
28/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک؛ //
سورج کنڈ، وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کی پولیس میں یکسانیت لانے، انہیں ایک مشترکہ شناخت دینے اور ان کی طاقت کومتحد کرنے کے لیے ‘ایک قوم ایک راشن کارڈ’ کی طرز پر ‘ایک قوم ایک پولیس یونیفارم’ شروع کرنے کی تجویزپیش کی ہے جمعہ کو یہاں ریاستی وزرائے داخلہ کے چنتن شیور سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ملک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اسی رفتار سے نئے چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اور مرکزی حکومت کو ٹیم انڈیا کے جذبے سےان چیلنجوں سے قومی تناظر کو آگے رکھ کر نمٹنا ہوگا اور اگر ہم متحد ہوکر ان کا مقابلہ کریں گے تو تمام چیلنجزچھوٹے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوف اور دہشت سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام ریاستوں کی پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو سماج دشمن طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی اور اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے۔

مسٹرمودی نے کہا کہ ملک میں جس طریقے سے ایک ملک ایک راشن کارڈ اورایک ملک ایک گرڈ کا انتظام کیاہے اسی طرزپرایک ملک ایک پولیس یونیفارم کے آئیڈیا پر بھی سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیاجانا چاہئے۔ ایسا طریقہ اختیارکرنے سے پورے ملک کی پولیس کو فائدہ ہوگا، ایک تو ان کی شناخت یقینی ہوگی، دوسرا معیار بڑھے گا اور پولیس کے بیڑے میں ایک دوسرے کی طاقت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خیالات کسی ریاست پر مسلط نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس تجویز پر غور کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں وردی نافذ کرتے وقت ریاست اینے خصوصی ٹیگ یا علامت کو وردی پر لگاسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ترقی کے سفر پر بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ایسے میں اس کے چیلنجز بھی بڑھنے والے ہیں اور بعض اوقات یہ چیلنجز دشمنی میں بھی بدل جاتے ہیں۔ کسی ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہندوستان کے تیز رفتار ترقی کے سفر سے ناخوش ہوسکتا ہے اور وہ مختلف شعبوں میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان سے دشمنی بھی مول لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک فطری عمل ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں مل کر ایسا ماحول بنانا ہوگا کہ کوئی بھی ہمارے مفادات کے خلاف کام نہ کرسکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر رامسو کے نزدیک حادثہ 8 مسافر زخمی

Next Post

لداخ میں راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں 2180کروڑ روپے کی لاگت کے 75اہم پروجیکٹو ں کا افتتاح

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
لداخ میں راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں 2180کروڑ روپے کی لاگت کے 75اہم پروجیکٹو ں کا افتتاح

لداخ میں راجناتھ سنگھ کے ہاتھوں 2180کروڑ روپے کی لاگت کے 75اہم پروجیکٹو ں کا افتتاح

کشمیری پنڈتوں کے تئیں حکومت کی لاپروائی قابل مذمت: پرینکا

کشمیری پنڈتوں کے تئیں حکومت کی لاپروائی قابل مذمت: پرینکا

کسانوں کی دس ماہ کی ایجی ٹیشن رنگ لائی، تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا: وزیراعظم نریندر مودی

فرضی خبروں کی جانچ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جانا چاہئے : وزیر اعظم

جموں وکشمیر میں مزید 1982افراد کی کورونا رپورٹ مثبت، 7مریض فوت

فلو کی لہر 2022-2023 میں خاص طور پر جارحانہ ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت

بڈگام میں ہیومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

بڈگام میں ہیومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »