امت نیوز ڈیسک //
راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ضلع کے بالائی علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ آپریشن ضلع کے مدخل پولیس تھانہ کے دائر و اختیار کے ترگین، سموٹ سمیت مختلف دیہاتوں میں شروع کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ابھی جاری ہے اور پولیس اور فوج کی ٹیمیں علاقے میں تلاشی لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تلاشی آ پر یشن کے دوران علاقے سے کچھ گولہ بارود برآمد ہوا ہے جسے مبینہ طور پر ایک چھوٹی سی جگہ میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










