• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لفٹینٹ گورنر نے این آئی ٹی سرینگر کے گیسٹ ہاوس اور کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر نے این آئی ٹی سرینگر کے گیسٹ ہاوس اور کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کیا

by امت ڈیسک
12/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک/
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( این آئی ٹی ) سرینگر کے گیسٹ ہاوس اور کھیلوں کی سہولیات کا افتتاح کیا ۔ این آئی ٹی سرینگر کے اپنے دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی اور سماج پر ٹیکنالوجی کے اثرات اور صنعت کو قیمتی انسانی وسائل فراہم کرنے میں این آئی ٹی جیسے اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ تکنیکی ترقی ، جدت معاشی ترقی اور سماجی بہبود کا ایک لازمی محرک ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ صنعتی ترقی ، توانائی کی حفاظت اور شہری کاری کے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی سے چلنے والی جدت اور نئی ٹیکنالوجیز کو مسلسل اپنانے کی ضرورت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے نئے آئیڈیاز تلاش کرنے میں قابلِ ستائش کام کرنے کیلئے این آئی ٹی سرینگر کی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی ٹی میں اختراع اور انکیوبیشن کے شعبے میں پہلا تکنیکی اختراعی مرکز ، گرینوویٹر اور ایم ایس ایم ای اسٹارٹ اپ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ اساتذہ اور طلباءکی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ خیالات کی طاقت کو بروئے کار لائیں ، ایک ایسے کلچر کو فعال کریں جو اختراع کی حمایت کرے اور صنعت اور اکیڈمیا کے درمیان خلیج کو ختم کرے ۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ اختراع کی طاقت معاشرے کو پھلنے پھولنے میں مدد دے سکتی ہے ، لفٹینٹ گورنر نے تکنیکی اداروں کو ذمہ داری سونپی کہ وہ معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے انکیوبیشن اور انوویشن سینٹرز کو دوبارہ ایجاد کرنے کی کوشش کریں ۔
اندرون ملک اختراعی حل زندگی کی آسانی کیلئے سیکورٹی ، تکنیکی اور صحت کی دیکھ بھال جیسے اہم شعبوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ہمارے تعلیمی کیمپس کو تجسس کی حوصلہ افزائی اور پرورش کرنی چاہئیے ، طلبہ کو تحقیق کے لئے تحریک دینا چاہئیے اور تجربات کیلئے بااختیار بنانے اور جگہ فراہم کرنی چاہئیے ۔ ملک کے آئی آئی ٹی کے ذریعہ پیٹنٹ کے حصول میں درج کئی گنا اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے جدت کو فروغ دینے کیلئے ہر سال پیٹنٹ رجسٹریشن کا ہدف مقرر کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تحقیق کو بڑھانے ، نئی خدمات کیلئے آئیڈیاز اور انسانی صلاحیت میں سرمایہ کاری کیلئے ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچہ بنانا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے این آئی ٹی سرینگر کی فیکلٹی اور انتظامیہ سے کہا کہ وہ این آئی ٹی کو ملک کے ٹاپ 20 اداروں میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور تہذیبی اقدار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس باوقار ادارے کو ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک کے طور پر ترقی دیں ۔ فٹینٹ گورنر نے متعلقہ فیکلٹیز اور ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر کو بھی روس اور ازبکستان کے ساتھ جاری کپاس کی صنعت اور خلائی ایپلی کیشن پراجیکٹس کیلئے مبارکباد دی ۔ ڈائریکٹر این آئی ٹی ڈاکٹر راکیش سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے تین برسوں میں رینکنگ میں بہتری حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر : شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

Next Post

اکھنور میں سڑک حادثہ، 28مسافر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
اکھنور میں سڑک حادثہ، 28مسافر زخمی

اکھنور میں سڑک حادثہ، 28مسافر زخمی

محبوبہ مفتی کا الیکشن کمیشن پر حملہ ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے : ترون چگھ

محبوبہ مفتی کا الیکشن کمیشن پر حملہ ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے : ترون چگھ

پراکسی راج کو برقرار رکھنے کے لیے بھاجپا انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے: عآپ

پراکسی راج کو برقرار رکھنے کے لیے بھاجپا انتخابات میں تاخیر کر رہی ہے: عآپ

اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

ورلڈ کپ کا آخری دنگل آج ہوگا، پاکستان تاریخ دہرانے اور انگلینڈ بازی پلٹنے کیلئے پرعزم

ورلڈ کپ کا آخری دنگل آج ہوگا، پاکستان تاریخ دہرانے اور انگلینڈ بازی پلٹنے کیلئے پرعزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »