امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 نومبر// معروف کشمیری گلوکار عبدالرشید حافظ زندہ اور خیریت سے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی موت کی خبریں جھوٹی ہیں، ان کے فرزند نے پیر کی شام یہاں کہا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) سے گفتگو کرتے ہوئے، عرفان رشید حافظ نے کہا کہ ان کے والد کی اچھی صحت ہے اور وہ خیریت سےہیں۔ "ان کی موت کی خبریں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں، جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ اس پوسٹ کو کچھ شرپسندوں نے شیئر کیا تھا۔
دریں اثناء عبدالرشید حافظ نے کے این او سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور خیریت سے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ لیجنڈ گلوکار انتقال کر گئے ہیں۔( کے این او)









