امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ یعنی پی ڈی سی ایل نے پیر کو سرینگر کے لیے موسم سرما کے دوران بجلی کی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کیا ہے، بجلی کا نیا شیڈول 15 نومبر یعنی منگل سے نافذ العمل ہوگا۔
کے پی ڈی سی ایل کے جاری کردہ نئے کٹوتی شیڈول کے مطابق میٹر والے سرینگر کے علاقوں میں بجلی میں روزانہ ساڑھے 4 گھنٹے کی کمی کی گئی ہے۔ مذکورہ علاقوں کو صبح، دوپہر اور شام کے اوقات کے دوران ڈیڑھ گھنٹے تک برقی رو نہیں رہے گی۔
بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے عوام پریشان ادھر غیر میٹر والے علاقوں میں بجلی میں 8 گھنٹے کی کمی کا اعلان کیا گیا یے۔ایسے میں سرینگر کے غیر میٹر والے علاقوں کو صبح کے وقت دو گھنٹے کا دورانیہ رکھا گیا یے جبکہ دن اور شام کے اوقات میں یہ دورانیہ تین گھنٹے کا ہوگا۔









