امت نیوز ڈیسک //
اوڑی:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی میں ڈیموکریٹ آزاد پارٹی کی جانب سے ایک روزہ عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں ڈیموکریٹ آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈران نے شرکت کی۔ جلسہ میں پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔غلام نبی آزاد نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا "ہم اپنے ملک میں اپنا حق مانگ سکتے ہیں اور اپنے حق کی لڑائی بھی لڑ سکتے ہیں۔
عوام کو کھوکھلے نعروں سے گمراہ نہ کرو۔ غلام نبی آزادانہوں نے کہا کہ اور ہم بھاگی نہیں ہو سکتے اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ایسی باتیں نہ کرے۔غلط باتوں کی وجہ سے ہمارے لوگ گمراہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 75 سالوں میں ہم نے بڑے نعرے لگائے بڑے وعدے کیے،لیکن 75 سالوں میں جو ہمیں ملا تھا وہی کھو دیا۔ دفعہ 370 بھی کھو دیاریاسےی درجہ بھی اور 35 اے بی کھو دیا۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ غلط نعرہ لگانے سے ہم کھوئی ہوئی چیزوں کو واپس نہیں لا سکتے ہیں ہم نے تین سالوں میں جو کھویا وہ ہمیں واپس مل جائے تو وہ بڑی بات ہوگی۔








