امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑہ میں گزشتہ ہفتہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد گولی مار کر زخمی ہونے والے دو غیر مقامی مزدوروں میں سے ایک مزدور جمعہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت اترپردیش گورکھپور کے چھوٹو پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 12 نومبر کو رکھ مومن آرونی کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور دونوں کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم چھوٹو رام کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے صورہ سکمز منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
واضح رہے کہ 03 نومبر کو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک زخمی مزدور نے 16 نومبر کو سکمز (SKIMS) صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والے مزدور کی شناخت 42 سالہ تل بہادر تھاپا ولد گمن سنگھ ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے۔










