امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کیڈر کے سینئر آئی اے ایس افسر روہت کنسل کو مزکری حکومت کے حکمنامے کے مطابق وزارت کلچر میں ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ روہت کنسل سنہ 1995 کے آئی اے ایس افسر ہیں اور جموں کشمیر کیڈر کے افسر ہونے کی حیثیت سے وہ کئی برسوں سے یہاں مختلف عہدوں پر فائض تھے۔
دفعہ 370 کے منسوخی کے دوران ان کا حکومت میں کافی اہم رول رہا۔ وہ اس دوران سرکار کے ترجمان تھے اور محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر فائذ تھے۔ مرکز میں ڈپوٹیشن پر جانے سے قبل وہ گزشتہ ایک برس سے محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر فائض تھے اور نئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی کو لاگو کرنے میں پیش پیش رہے۔









