امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے عالی مسجد علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر لقمہ اجل بن گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سنیچروار کی شام دیر گئے علاقے میں اس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت شوکت احمد خان ساکن ٹینگ پورہ کے بطورہوئی نے ایک پیدل چل رہے معمر شہری غلام نبی کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
دونوں کو اگرچہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔









