امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے شرپورہ فرصل کو لگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی شام ایک آئی ای ڈی کو برآمد کر کے ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتے کی شام فرصل کو لگام علاقے میں ایک آئی ای ڈی کو پایا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی برآمد ہوتے ہی ہم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے وقوع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس دھما کہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے سے ایک بڑے سانحے کو ٹالا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔
بتادیں کہ جمعے کی شام کو امام صاحب شوپیاں میں بھی ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا یا گیا۔








