• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
زخمی محمد سمیع کی جگہ عمران ملک نے لے لی

زخمی محمد سمیع کی جگہ عمران ملک نے لے لی

by امت ڈیسک
03/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: تیز گیند باز محمد سمیع کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ اب بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

سمیع چوٹ کی وجہ سے اس میچ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔ سمیع گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ عمران ملک کو سمیع کے باہر ہونےکے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عمران نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ تین ون ڈے میچوں میں ان کے نام تین وکٹیں ہیں۔ ون ڈے کے بعد ٹیم انڈیا کو بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

سمیع بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ اس انجری کے بعد وہ ٹیسٹ کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ محمد سمیع کے زخمی ہونے سے ٹیم انڈیا کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔

ہندوستان کے اہم گیندباز جسپریت بمراہ انجری کی وجہ سے پہلے ہی سیریز سے باہر ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ جبکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی چوٹ کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہیں۔

محمد سمیع کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی صورت میں مکیش کمار اور نودیپ سینی کو موقع مل سکتا ہے۔ نودیپ سینی اور مکیش کمار ابھی تک بنگلہ دیش میں ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی ٹیم انڈیا اے کے کھلاڑی ہیں ۔ دونوں نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے خلاف چار روزہ میچوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مکیش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں نودیپ سینی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش ایک ان کیپڈ کھلاڑی ہیں اور سینی نے ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جو 2020-21 میں آسٹریلیا کے دورے پر گئی تھی۔

محمد سمیع نے ہندوستان کی جانب سے 60 ٹیسٹ میچوں میں 216 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ انہوں نے 82 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاک- بھارت سرحد سے منشیات، اسلحہ برآمد

Next Post

دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عمر خالد باعزت بری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عمر خالد باعزت بری

دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عمر خالد باعزت بری

مختصر مدت کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا: وی سی کشمیر یونیورسٹی

مختصر مدت کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا: وی سی کشمیر یونیورسٹی

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

بڈگام میں بیوی کو قتل کرنے کے معاملے میں شخص گرفتار

بڈگام میں بیوی کو قتل کرنے کے معاملے میں شخص گرفتار

عسکریت پسندی فنڈنگ :ایس آئی اے کے چھاپے‘۲۹ لاکھ روپے بر آمد

عسکریت پسندی فنڈنگ :ایس آئی اے کے چھاپے‘۲۹ لاکھ روپے بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »