امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر میں پولیس سب انسپکٹروں کے آن لائن تحریری امتحانات آج ( منگل ) سے شروع ہو گا۔ حکام نے پہلے ہی ان امتحانات کیلئے مبصرین کو نامزد بھی کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ہونے والے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو صبح 8.30 سے 9 بجکر 30 منٹ تک امتحانی مرکز پہنچنا ہو گا جبکہ امتحان دو پسر 10 سے 12 بجے تک جاری رہے گا۔ جموں اور سرینگر کے امتحانی مراکز ہیں امیدواروں کو کسی بھی طرح کا الیکٹرانک سامان بشمول موبائل فون، کیلکولیٹر و غیر ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس بارہ پہلی بار کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاکہ شفافیت ہو ۔ اس سے قبل آپٹیکل مارک ریکگنیشن پر بنی امتحان منعقد کیا جاتا تھا۔ پولیس سب انسپکٹر کی 1200 اسامیوں پر بھرتی کے لیے دونوں صوبوں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحان دن کے دومر حلوں میں لیا جائے گا۔ امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر وقت مقرر کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے کا امتحان دو پہر کے بعد ہو گا۔ امیدواروں کو داخلہ کار ڈاور اصل شناختی کارڈ کے بغیر امتحانی مرکز میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔