امت نیوز ڈیسک //
اوڑی:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں سکیورٹی فروسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ہتھیار و اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اوڑی کے سرحدی گاؤں چونڈا میں پولیس اور فوج نے تلاشی کارروائی انجام دی۔ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز کو گولہ بارود و ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
اوڑی میں ہتھیار و اسلحہ برآمدایک سرکاری ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں اے کے ایمونیشن 200 راؤنڈ، اٹھ چائنیز گرئینڈ، اور بارودی سرنگ کا سامان شامل ہیں۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن اوڑی نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ 2 دسمبر کو پولیس نے فوج کی مدد سے سرحدی قصبہ اوڑی کمل کوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔