امت نیوز ڈیسک //
پونچھ:جموں وکشمیر کے مینڈھر پونچھ کے بلونی علاقے میں منگل کی شام کو ڈرون دیکھا گیا جس کے بعد فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو مینڈھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون نظر آیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرچہ ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا تاہم فوج نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
واضح رہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس پنجاب فرنٹیئر نے 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب کو ضلع ترن تارن میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے ترن تارن کے گاؤں کالیا کے قریب ایک پیکٹ برآمد کیا جس میں ہیروئن (2.470 کلوگرام) کا شبہ تھا۔ یہ بات منگل کو بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے ذرائع نے بتائی ہے۔(یو این آئی