امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 9 سے 13 دسمبر کے درمیان برف باری کے دو مرحلے متوقع ہیں۔ ان کا کہنا ہے ‘برف باری کا یہ سلسلہ 9 دسمبر کی شام سے شروع ہو کر 10 دسمبر کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔’ سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 9 سے13 دسمبر کے درمیان برف باری کے دو مرحلے متوقع ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 8 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 9 اور 10 دسمبر کے درمیان برف باری متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’برف باری کا یہ سلسلہ 9 دسمبر کی شام سے شروع ہو کر 10 دسمبر کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور بڈگام کے بالائی علاقوں، گاندربل، پیر کی گلی کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔’ موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں موسم خشک رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا، ‘تازہ مغربی ہواؤں کی ایک اور کمزور لہر 12 دسمبر کو وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی کے کچھ علاقوں میں 12 اور13 دسمبر کو ہلکی برف باری کا امکان پے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں17 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ مختار احمد نے کہا کہ وادی میں 13 دسمبر تک شابنہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری متوقع ہے تاہم دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوسکتی ہے۔